ہیڈلائنز


چوہدری نثار درندے کی طرح ایان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، لطیف کھوسہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار درندے کی طرح ان کی موکلہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3 مرتبہ ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ایان علی سے کوئی خاص مسئلہ ہے، اسی لیے درندے کی طرح ایان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ کے افسران توہین عدالت بھگت رہے ہیں جب کہ چوہدری نثار چاہتے ہیں افسران توہین عدالت کے مقدمے میں بھلے ہی جیل چلے جائیں لیکن ایان کو کسی صورت نہیں جانے دینا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر بیان دے کر چوہدری نثار نے توہین عدالت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم توہین عدالت میں گھر جاسکتا ہے تو یہ کیا آسمان سے آئے ہیں۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ