ہیڈلائنز


نیب ملک میں کرپشن اور جرائم کو فروغ دے رہا ہے,عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی  مدد کے دعوے پر کہا ہے کہ سابق صدر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور من مانے طریقے سے قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی جانب سے اپنی 40 ارب کی کرپشن کو 2 ارب روپے میں پلی بارگین کے ذریعے کلیئر کرانا ظاہر کرتا ہے کہ نیب ملک میں کرپشن اور

جرائم کو فروغ دے رہا ہے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/811801790333284356

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حال ہی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے دعوے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا بیان اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ طاقتور اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر قانون کی خلاف ورزی کر سکتا ہے

 

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ