ہیڈلائنز


چینی وفد کی مریم,عمران خان سے ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے وفد کی دعوت قبول کرتے ہوئے چین کے دورے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے سات رکنی وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرتے ہوئے چین جانے کا اعلان کردیا۔ملاقات میں خطے کی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال بالخصوص سی پیک کے حوالے سے بات کی گئی جس میں عمران خان نے اپنا پارٹی موقف کمیونسٹ پارٹی کے سامنے رکھا۔وفد سے ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ترجمان نعیم الحق اور رہنما شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی اور بتایا کہ وفد نے انہیں چین کے دورے کی دعوت دی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں شہری ترقی میں چین کے تجربات پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔ غربت کے خاتمے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات زیر بحث آئے۔ملاقات میں عمران خان نے سی پیک پر اپنے موقف سے چینی وفد کو آگاہ کر دیا۔چینی وفد نے عمران خان کو شیلڈ اور اپنا پارٹی پرچم تحفے میں دیا۔

دوسری طرف نائب وزیر ژینگ ژیاؤ سانگ کی قیادت میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے فرمائش کر کے مریم نواز سے ملاقات کی۔ وفد کی دعوت پر مریم نواز 2017 ء میں چین کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کے دورے پر آیا چین کی کمیونسٹ پارٹی کا وفد مریم نواز سے متاثر نکلا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر چینی وفد کے اصرار پر مریم نواز نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ نائب وزیر ژینگ ژیاؤ سانگ کا کہنا تھا پاکستان کی ابھرتی ہوئی قیادت سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وفد نے مریم نواز کو گورننس اورکمیونسٹ پارٹی میں اصلاحات کے جائزہ کیلئے دورہ چین پر بھیجنے کی درخواست کی۔ وزیراعظم نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز 2017 میں چین کا دورہ کریں گی۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ