ہیڈلائنز


اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں مہرآباد کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سی ڈی اے نے زمین لے لی لیکن رقم کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے پاس عام آدمی کو دینے کے لیے پیسے نہیں لیکن با اثر شخص کو ایک دن میں ڈھائی ارب کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے سی ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سی ڈی اے ادائیگیاں نہیں کردیتا تمام پراجیکٹس کو روک دیا جائے، صرف ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے علاوہ  کسی پراجیکٹ کے لیےرقم جاری نہیں ہوگی۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

34°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 26%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 33°C Mostly sunny
Thursday 28°C / 36°C Sunny
Friday 28°C / 38°C Sunny
Saturday 26°C / 40°C Sunny
Sunday 27°C / 39°C Mostly sunny
Monday 27°C / 36°C Sunny
Tuesday 25°C / 34°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ