ہیڈلائنز


بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جب کہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے نے نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گا اور نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو 18 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ