ہیڈلائنز


پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا، سیکریٹری خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا کیوں کہ یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں 45 شہری شہید ہوئے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے، اس پر مزید کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈال کر قرار داد پر عمل درآمد کرائے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا میں شرکت کا فیصلہ درست تھا، یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھی، ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور کسی بیان سے مشتعل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد دیکھنا نہیں  چاہتے، پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دفتر خارجہ میں جنوبی ایشیا سے متعلق امور کی ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو 60 سے زائد بار طلب کیا، دسمبر میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ