ہیڈلائنز


مشترکہ دشمن دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے دنیا کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس کی مناسبت سے قائم مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، انہون نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمن عوام کے ساتھ ہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے  اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

Clear

7°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ