ہیڈلائنز


احتساب کی بات کرنیوالے سرے محل اور دبئی کے محلات کیوں بھول گئے ,چودھری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ حساب کرنے والوں کی اصلیت قوم کے سامنے رکھوں گا ، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو عام کرنا چاہیے ، تعجب ہے کہ پیپلز پارٹی بھی کرپشن کے خلاف مہم چلائے گی ، وزارت داخلہ احتسابی ادارہ نہیں ہے ، احتساب نیب نے کرنا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار نے پیپلز پارٹی کی تنقید کے بہت سے پرانے قرض چکائے ، کہتے ہیں جس کی والدہ کا نام پاناما میں ہے وہ دوسروں کو کہتے ہیں پاناما لیکس پاناما لیکس ، کیا آپ دبئی کے محلات اور سرے محل بھول گئے ہیں ۔ چودھری نثار نے کہا پی پی کا کرپشن کے خلاف مہم چلانا ایسا ہی ہے جیسے بی جے پی مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائے ۔ انہوں نے کہا ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو عام کرنا چاہیے ۔ امریکا نے پاکستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا ، کابینہ میں کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کروں گا ۔ چودھری نثار نے کہا کالیا اور خانانی کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ ہوئی ، کچھ چیزیں جو سامنے آئیں وہ تشویشناک ہیں ۔ 

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ