ہیڈلائنز


2022 تک 30 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خود نگرانی کر رہا ہوں ، کوئی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ماضی کی حکومتوں کا پچھلے پندرہ سال بجلی کی پیداوار پر توجہ نہ دینا افسوسناک ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ، بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے خود نگرانی کر رہا ہوں ، سستی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر اعظم کی حکام کو وارننگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا ۔ بجلی کے شعبے میں ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ، بجلی کی پیداوار بڑھنے سے معاشی پیداوار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت 2022 تک نظام میں 30 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرنا چاہتی ہے ۔ 2018 میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پروگرام جاری رہے گا ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، احسن اقبال ، خواجہ آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اہم حکام نے شرکت کی ۔ 

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ