ہیڈلائنز


13دہشت گردوں کوتختہ دار پر لٹکایا جائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13دہشت گردوں کو سزائے  موت  دینے کی توثیق کر دی ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کا امن تباہ کرنے والے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ ان ملزمان میں پریڈ لین اور باچاخان یونیورسٹی پر حملے کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ۔ سزا پانے والے دہشت گردوں نے 325افراد کو شہید اور 336کو زخمی کیا ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو سزائے موت فوجی عدالتوں نے دی جنہیں اب تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔دہشت گرد پاک فوج ، سیکیورٹی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ۔ ان میں چارسدہ یونیورسٹی پر حملے میںملوث دہشت گردی بھی شامل ہے ۔سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات ،واحد ، اکبر ، ریاض ، نور اللہ ، عبدالرحمان ، سید رحیم ، نور محمد ، شیر علی ، قاسم شاہ،قادر فیصل اور عثمان شامل ہیں

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ