ہیڈلائنز


سربراہ پاک فوج نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، دہشت گرد پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے 13 دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے، تمام 13 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں لطیف اللہ محسود، عرافات، واحد علی، اکبر علی، محمد ریاض اورنور اللہ، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نورمحمد، شیرعلی، قاسم شاہ، وقار فیصل اورمحمد عثمان بھی شامل ہیں۔ سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366 کوزخمی کرنے میں ملوث تھے۔

Sunny

6°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 74%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ