ہیڈلائنز


ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید، 8 بچے زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

نکیال: ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اوردھروتی میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اورایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیوراسد ولد دل محمد شہید جب کہ اسکول جانے والے 8 بچے زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ