ہیڈلائنز


2017 میں انتخابات کی باتیں کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے، سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں صرف جھگڑا کرنے اور تنخواہیں لینے آتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے پارلیمنٹ میں جھگڑا کرنے یا صرف تنخواہوں کے لئے آتے ہیں، یہ جمہوری اصول نہیں کہ ایوان میں ایک ممبر تو بولے اور دوسرے کو اپنا مؤقف پیش نہ کرنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک استحقاق پر اسپیکر کی رولنگ بالکل ٹھیک تھی، تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو چاہیئے کہ ایوان کے تقدس اور اصول کا خیال رکھیں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر ہمارا مؤقف وہی ہے جو کل تھا، ہماری کوشش ہے کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہو جب کہ ہم پاناما ایشو پر بات کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔وزیرریلوے نے کہا کہ 2017 میں انتخابات کی باتیں کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور 2018 میں عوام ہی اپنی قیادت کا فیصلہ کریں گے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ