ہیڈلائنز


پرویزمشرف کیس; ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی طلب

Written by | روزنامہ بشارت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق صدر پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور جائیداد کی ضبطگی سے متعلق کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو طلب کر لیا۔

بدھ کو عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف دوہرے قتل کیس کی سماعت کی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اے سی آئی نائن کیپٹن محمد شعیب اور ایس ایس پی کی جانب سے ایس پی سٹی زبیر شیخ پیش ہوئے جنھوں نے عدالت میں وارنٹ گرفتاری اور جائیداد ضبطگی سے متعلق جواب جمع کرایا۔ مدعی کے وکیل مدعی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران پیش ہو کر عدالت میں جواب پڑھ کر سنائیں جس کے بعد عدالت نے دونوں افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت22 دسمبر تک ملتوی کر دی

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ