ہیڈلائنز


پاکستان عوامی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلا م آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت  آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

دھرنے کے 50 دن مکمل ہونے پر  شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آج سے انتخابی جماعت بنادی گئی ہے اورہم  آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور طریقے سے

حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک پارلیمنٹ میں آکر نہ صرف ملک میں قائم فرسودہ  اور کرپٹ نظام  تبدیل کرے گی بلکہ ایوان کا تقدس بھی بحال کرائے گی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک کے کونے کونے سے اپنے امیدوار کھڑے کرکے سب سے بڑی اور انقلابی جماعت بن کر دکھائے گی کیوں کہ اب ہم عوام کے ایوان کو  لٹیروں اور ڈاکوؤں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر 3 مہینے کے بعد  قرضہ لے رہے ہیں لیکن کسی کو نہیں پتہ کے اس میں سے کتنی رقم عوام پر خرچ کی جارہی ہے، قرضہ لینے کے بعد حکمران تو چلے جائیں  گے لیکن آنے والی نسلوں پر اس کا مزید بوجھ بڑھا جائیں گے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ