ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پھنسے ہوئےہیں، پورے ملک میں پاناما پر بحث ہو رہی ہے لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اس پربحث نہیں ہوسکتی، اسپیکراسمبلی کسٹوڈین آف ہاوس کے بجائے کسٹوڈین آف رائے ونڈ بن چکے ہیں اس لیے وہ فوری طورپرعہدے سے الگ ہوجائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کوبھیجے گئے 2 جعلی ریفرنسزکی سماعت تھی، حکومت پاناما کیس پرپردہ ڈالناچاہتی ہے، حکومت کیس کو لٹکانے کے لئے جعلی حربے استعمال کررہی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Partly cloudy

8°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 61%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ