ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل  رضوان اختر نے ملاقات کی۔

 وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے قومی ذمہ داریاں خوش اصلوبی سے انجام دینے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے بعد سے پاک آرمی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے جاری ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بنا دیا گیا ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ