ہیڈلائنز


جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کی میت کو کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جنید جمشید کے اہلخانہ آج ان کی میت وصول کریں گے جس کے بعد میت کو نور خان ایئر بیس سے پاک فضایہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ