ہیڈلائنز


حویلیاں حادثہ;چترال کے ایک ہی گھر کے چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Written by | روزنامہ بشارت

 طیارے کے افسوسناک حادثے میں چترال کے ایک ہی گھر کے چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گھر میں اب صرف چودہ سال کی ایک لڑکی بچی ہے جو ماں، باپ اور چار بہن بھائیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این سمپل دینے اسلام آباد آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ میں کسی کے ما باپ بچھڑے تو کسی کے بھائی بہن لیکن چترال کی 14 سالہ حسینہ بی بی کا تو کوئی رشتہ ہی باقی نہ رہا۔ حسینہ کے ماں، باپ، دو بھائی اور دو بہنیں اس حادثے کی نظر ہو چکے، ساتویں کلاس میں زیر تعلیم اس بچی کا اب کل سرمایہ گھر کی دیواریں اور اپنوں کے یادیں ہیں۔ حسینہ اپنے امتحانات کی وجہ اسلام آباد نہ آ سکی۔وہ خوش قسمت رہی یا بدقسمت اس کا جواب شائد اس وقت اس کے پاس بھی نہیں۔ حسینہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے چترال سے اسلام آباد مقامی ممبر صوبائی اسمبلی لے کر آئے ہیں۔ پل بھر میں ہر رشتہ چھن جانے کے بعد حسینہ کی نظریں اپنے چھوٹے بھائی کی تصویر پر جمی ہیں تو کبھی کھڑکی سے باہر کسی کو تلاش کرتی ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ