ہیڈلائنز


اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کاریفرنس مسترد کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا جبکہ ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم نواز

شریف کی نااہلی کے لئے ریفرنس 25 ستمبر کو بھجوایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں پاک فوج سے متعلق جھوٹ بولا جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کو آئین پاکستان کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ دوسری جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے تحقیق کے بغیر ہی نواز شریف کی نااہلی کے ریفرنس کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پرجھوٹ بولا اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔  

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ