ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر انتخابی عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 میں سے 2 سینیٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہو جائیں گے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو تمام انتظامات مکمل

کرنے کے احکامات جاری  کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقلیتی نشستوں پر منتخب 4 سینیٹرز ایمن داس، امرجیت، کامران مائیکل اور ہری رام کی مدت 14 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جب کہ سینیٹ ممبران کو 6 سال کے لئے منتخب کیا جا تا اور ہر 3 سال بعد 50 فیصد ممبران ریٹائر ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ