ہیڈلائنز


طیارہ حادثہ؛ تحقیقات کیلئے فرانسیسی ٹیم کی 24 گھنٹوں میں پاکستان آمد متوقع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے فرانسیسی ٹیم کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

 فرانس کی تحقیقاتی ٹیم پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کی تحقیقاتی ٹیم سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر طیارہ حادثے کی تحقیقات کرے گی جب کہ تحقیقات میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ لگ سکتے۔

دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور وائس ریکارڈر آئندہ 2 سے 3 روز میں فرانس بھیج دیا جائے گا جہاں اسے ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ بلیک باکس اور وائس ریکارڈر ایس آئی بی کے ارکان فرانس لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ 3 روز قبل چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اے ٹی آر طیارہ فرانس کی کمپنی کا تیار کردہ ہے تاہم اس کمپنی نے اب اے ٹی آر طیارے بنانا بند کر دیئے ہیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ