ہیڈلائنز


قومی نیشنل ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں,مولانا فضل الرحمان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان حکومت پر ہی برس پڑے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں نیشنل ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں حکومتی اتحادی ہونا اپنی جگہ لیکن قومی نیشنل ایکشن پلان کی کوئی وقعت نہیں۔ بتایا جائے کہاں دهشت گردی کا خاتمه ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے کوئی پکڑا جائے تو اسے چھپایا جاتا ہے۔ مدرسه سے کوئی پکڑا جائے تو اسے اچھالا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ناکام شادیوں کی طرح تحریک انصاف کی پالیسیاں بھی ناکامی کا شکار ہیں۔ اس طرز سیاست پر ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ پاناما لیکس کے مسئلے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاناما پر کمیشن چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کا فیصله چاہتی ہے پہلے اتحادی آپس میں تو متحد ہو جائیں۔ مولانا صاحب نے پیپلزپ ارٹی کے چار نکات پر اتفاق کرنے سے بھی انکار کیا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ