ہیڈلائنز


مارکیٹنگ کے نام پر قابل اعتراض اشتہار بازی

Written by | روزنامہ بشارت

مارکیٹنگ کے نام پر قابل اعتراض اشتہار بازی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن پاکستان میں امریکی فوڈ چین ہارڈیز نے تو تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالیں

 
اس امریکی کمپنی نے ایک ایسا اشتہار بنا ڈالا جو اشتہار سے زیادہ کسی فحش فلم کا منظر دکھائی دیتا ہے۔ اس نام نہاد ’اشتہار‘ میں ایک خوبرو ماڈل کو انتہائی فحش انداز میں منہ کھولے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ لیس دار مادے کے گاڑھے قطرے اس کے گلابی ہونٹوں پر گرتے نظر آرہے ہیں۔ امریکی کمپنی نے یہ اشتہار اپنی نئی پیشکشXplosive کے لئے تیار کیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس حیا سوز اشتہار پر سراپا احتجاج ہیں اور مارکیٹنگ کے نام پر بے حیائی پھیلانے والی کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار مارکیٹنگ اور جنس کو یکجا کرنے کی شرمناک کوشش ہے، جس کا مقصد بیہودہ حرکتوں کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں.مذہبی حلقوں اور عام لوگوں نے اس حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اشتہارمعاشرے کی حیاء کے خلاف ایک گھٹیا حملہ ہے ۔ ۔ان کا کہنا تھا کہ رزق کی عزت کا درس ہر مذہب دیتا ہے لیکن اشتہار بنانے والوں نے بے حیائی کی تمام حدیں ہی پھلانگ دیں، کمپنی کو فوری طور پر یہ اشتہار ہٹا کر لوگوں سے اپنی شرمناک حرکت کی معافی مانگنی چاہیے۔

Partly cloudy

7°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 78%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ