ہیڈلائنز


پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل قاضی اکرام، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔ میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ