ہیڈلائنز


طیارہ حادثہ، ڈی این اے کیلئے لواحقین سے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور سوائے غیر ملکیوں کے تمام افراد کے لواحقین کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں میں ہينگ کينگ، ہارونگ اورسچل بينگر کے ورثا کی پاکستان آمد کا انتظار ہے، تینوں غیر ملکیوں کے ورثا کی پاکستان آمد کے بعد ان کے بھی خون کے نمونے حاصل کئے جائیں گے۔ڈاکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے ترجیحی بنیادوں پر ليبارٹريز بھيجے جا رہے ہیں، ڈی اين اے رپورٹ کے فوراً بعد میتیں لواحقين کے حوالے کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے آخری نمونے حسینہ گل سے آج صبح 5 بجےحاصل کیے گئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حویلیاں میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید اور ڈی سی چترال عمر چیمہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ 8 مسافروں کی شناخت ہونے کے بعد متیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں جب کہ 39 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ