ہیڈلائنز


شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال ہوئے، بابر اعوان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پانامالیکس کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے گئے لیکن قوم پاناما کے ملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاناما ایک سال کے لئےملتوی ہوگیا ہے، سماعت 2017 میں ہوگی، چھٹیوں کے دوران بھی کام سپریم کورٹ کی روایت ہے، ہمیں ججز کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں، عدالت نے مناسب سمجھا کہ چھٹی کی جائے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بابراعوان نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری گاڑیاں، پیٹرول، سرکاری کھانے اور ریاست کے وسائل سمیت پوری سرکار بھی استعمال ہوئی اور کہا گیا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا اس کا کیا مطلب  ہے۔ آج بھی سپریم کورٹ میں نعرے بازی کی گئی یہ نعرے لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے پہلے بھی نعرے لگانے کے بعد ججوں کی تختیاں توڑی تھیں پھر چیف جسٹس کے کمرے پر حملہ کیا تھا، یہ کیا معاملہ اور پلان ہے،عوام اور میڈیا ان سے جواب لے۔ عمران خان کے قانونی معاون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کے لئے میری دعا بھی ہے اور کوشش بھی، ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن کرپشن کے خلاف اگر ہم اکیلے بھی رہے تو احتساب کےلئے کوشش جاری رکھیں گے اور قوم بھی پاناما کے ملزموں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ