ہیڈلائنز


امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین اور امریکی حکومتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی کا کہنا تھاکہ امریکا سلامتی اور اقتصادی شعبے میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور ہم  مستقبل میں بھی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانی دی اور آج بھی دہشت گردی کے خاتمے تک پوری قوم اور افواج پاکستان پرعزم ہیں جبکہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل کے حل میں کردار کا عزم حوصلہ افزا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پرامن اور خوشحال ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں لیکن پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے اس طرح کے جذبے اور خواہش کا فقدان قابل افسوس ہے۔

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ