ہیڈلائنز


جسٹس میاں ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا ہے۔ وزارت قانون نے جسٹس ثاقب نثار کی تقرری کا نوٹی فکیشن صدر ممنون حسین کی منظوری سے جاری کیا۔ جسٹس میاں ثاقب نثار رواں ماہ 30 دسمبر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ