ہیڈلائنز


امریکی ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی میں مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے بے نظیر بھٹو لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بینظیر بھٹو کے ہم جماعت افراد کی تنظیم ’’کلاس اچیونگ چینج ٹو گیدر‘‘ نے مادر علمی میں مسلمان ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے والے افراد کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا نام ’’بینظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام‘‘ رکھا گیا ہے، اس پروگرام میں 2018 سے لوگ شریک ہوں گے۔ کلاس اچیونگ چینج کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور اس میں مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد ان خواتین سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے ملک واپس جائیں اور پروگرام کے دوران سیکھی گئی باتوں سے سیاست یا سرکاری و نجی اداروں میں تبدیلی لائیں۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ