ہیڈلائنز


امید ہے ہمیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز قابل ہیں اس لئے امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانس،اٹلی، برطانیہ اور کوریا سمیت ساری دنیا میں لوگ عزت کے لیے استعفے دے رہے ہیں لیکن سارا مسئلہ 12 ملین درہم کا ہے اور جب گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو اسے ٹیڑھا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سارے ججز قابل ہیں، امید ہے کہ ثبوت اور تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے اور کسی طالع آزما کی ضرورت نہیں رہے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سراج الحق کی عزت کرتا ہوں مگر انہیں قوم اور عوام کے ساتھ چلنا چاہئے، پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی کبھی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ وہ خود نورخان کمیشن کےرکن تھے لیکن اس کا آج تک فیصلہ نہیں آیا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ