ہیڈلائنز


عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم چاہتی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدالت کرے جب کہ اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ میں ان کا احتساب ہورہا ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ سے وزیراعظم کا خطاب ایک سیاسی بیان تھا،آئین کے آرٹیکل کے تحت وزیراعظم پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں لہذا جب نواز شریف پر دباؤ بڑھا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں جواب دیا اور کہا کہ منی ٹریل کے سارے کاغذات موجود ہیں لیکن آج پتہ چلا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نئی چیز سنی ہے کہ پرچیوں پر کاروبار تھا، یہاں ہزار روپے عام آدمی کو کوئی نہیں دیتا لیکن انہیں اربوں روپے کون دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آج عدالت نے آپشن دیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے یا خود فیصلہ کریں لہذا ہم نے مشاورت کے لیے 2 دن مانگے ہیں اور پرسوں فیصلہ کریں گے، مشاورت کریں گے کہ جو کمیشن بنے گا اس کے کیا ٹی او آرز ہوں گے لیکن قوم اور ہم چاہتے ہیں کہ عدالت فیصلہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے ادارے حکومت کےماتحت ہیں، ایف بی آر، ایف آئی اے اور نیب ان کے ماتحت ہے تو وہ کیسے تحقیقات کریں گے لہذا اصولی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ میں ان کا احتساب ہورہا ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ