ہیڈلائنز


اسلام آباد سے غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کسٹم حکام نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سامان کی تلاشی لی تو مٹھائی کے ڈبے سے 87 ہزار سعودی ریال اور 49 ہزار سے زائد امارتی درہم برآمد ہوئے جو ملزم خوشدل رحمان نے بڑی مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم سے قبضے میں لی گئی رقم کی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ کسٹم حکام نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ کسی نے اسے مٹھائی کا ڈبہ دیا تھا، اس کا کرنسی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ