ہیڈلائنز


عمران خان اور شیخ رشید کی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا، عابد شیرعلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا جب کہ پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کی درخواست کردی ہے جب کہ عدالت میں ہم نے واضح کیا کہ مریم نواز کا کسی چیز سے تعلق نہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اخباری تراشوں پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کا جھوٹ پوری قوم نے دیکھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں تو وہ ثبوت کہاں ہیں تاہم پی ٹی آئی اورشیخ رشید کی جھوٹی سیاست کا سپریم کورٹ میں جنازہ نکلے گا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ