ہیڈلائنز


امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں سیکیورٹی حصار توڑ کر چوہدری نثار کے قافلے میں شامل ہوگئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان مکمل حفاظتی انتظامات کیساتھ اپنے قافلہ میں شہر اقتدار میں رواں دواں تھے کہ کشمیر چوک پر چند مشکوک گاڑیاں سکیورٹی حصار توڑ کر قافلے میں داخل ہو گئیں، سکیورٹی اہلکاروں کی وارننگ کے باوجود گاڑیاں وہاں سے نہ ہٹیں، تعاقب کرنے پر گاڑیاں ڈپلومیٹک اینکلیو میں داخل ہو گئیں۔ بعد ازاں کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ گاڑیاں امریکی سفارتخانے کی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کشمیر ہائی و ے سے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے تو ان کے لیے بنائے گئے سکیورٹی روٹ پر اچانک کچھ مشکوک گاڑیاں شامل ہوگئیں اور کافی دیر کے تک اس بات کا نوٹس لیا گیا۔ سیکیورٹی حصار توڑنے والی گاڑیوں کے نمبرز چیک کروانے پر یہ امریکی سفارت خانے کی گاڑیاں نکلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کو تنبیہی خط ارسال کر دیا ہے، خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ سفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جا سکتی ہے، خط میں تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی حصار کی خلاف ورزی کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی جانب سے وزیر داخلہ کے سیکورٹی حصار کو توڑے ہوئے اپنی گاڑی کو چوہدری نثار کی گاڑی کے سامنے لے جایا گیا تھا۔ اس حرکت پر وزیر داخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ اگر ایسا ہوا تو اہلکاروں کی نقل حرکت محدود کر دی جائے گی۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ