ہیڈلائنز


عمران خان نے جھوٹ بول کر قوم کے 3 سال ضائع کیے، عابد شیر علی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دلائل کے ساتھ کیس لے کر آگے بڑھیں گے جب کہ مخالفین کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ مخالفین نے وزیراعظم نوازشریف پر ماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے جھوٹ بول کرقوم کے 3 سال ضائع کیے، ہم دلائل کے ساتھ کیس  لے کر آگے بڑھیں گے، دلائل سے ثابت کریں گے کہ عمران خان اوران کی ٹیم نے جھوٹ بولا جب کہ مخالفین کوملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا کہ اس کیس سے انشاء اللہ باعزت طریقے سے نکلیں گے، مخالفین کی کہانیاں ناکام ہوگئیں ہیں، ریلوے کی رکھوالی پر بلا شیخ رشید بیٹھا تھا، مجھے ہنسی آتی ہے جب شیخ رشید کرپشن کی بات کرتا ہے، پاکستان کی عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ان کی طرح وقت برباد نہیں کرنا چاہتے، ہم جانتے ہیں کہ کیس کے جلد ازجلد فیصلے آئیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ