ہیڈلائنز


ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئیگی، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے نئی امریکی حکومت سے تعاون پر تیار ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھاکہ افغانستان میں قیام امن اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے نئی امریکی حکومت سے تعاون پر تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان اور امریکا سات دہائیوں سے دنیا بھر میں امن و امان کے لیے تعاون کرتے آئے ہیں لہذا امید ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد دونوں ملکوں میں بامعنی تعاون فروغ پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ان کی اپنی تحریک ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہا ہے اور ساری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے جب کہ پاکستان کے 5 ہزار سے زائد فوجی شہید ہوئے ہیں اور اس وقت دو لاکھ فوجی شمالی علاقوں اور پاک افغان سرحد پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں سے ملاقات کے لئے امریکا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے امریکی نائب وزیرخارجہ  انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ