ہیڈلائنز


بنی گالہ گھر کیلئے جمائمہ نے قانونی طریقے سے رقم پاکستان منتقل کی

Written by | روزنامہ بشارت

الیکشن کمیش میں نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی، کپتان نے جواب جمع کراتے ہوئے اسپیکر کے الزامات مسترد کردیئے۔ کہتے ہیں بنی گالہ گھر کیلئے جمائمہ نے قانونی طریقے سے رقم پاکستان منتقل کی۔ چیف الیکشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 15 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت ہوئی، کپتان نے جواب جمع کرادیا، اسپیکر کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے بنی گالا رہائش خریدنے کی تفصیل بھی بتادی، جواب کے مطابق 4 کروڑ 35 لاکھ میں گھر خریدنے کا معاہدہ کیا، لندن فلیٹ بیچ کر پیسے دینا تھے تاخیر کے باعث جمائما خان سے ادھار رقم لے کر ادائیگی کی، تحریک انصاف کا کہنا ہے ریفرنس بنائے ہی بے بنیاد گئے ہیں۔

ن لیگ تو کپتان کے جواب کو رام کہانی قرار دے دیا، دانیال عزیز بولے کہ عمران کا جواب آگیا وکیل نہیں آیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 15 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ریفرنس کی سماعت بھی 15 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ