ہیڈلائنز


(ن) لیگ ناکام لیگ ہے، اسکا دہشتگردوں کے ساتھ این آراو ہے، بلاول بھٹو زرداری

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اب (ن) لیگ ایکشن پلان چکا ہے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس کا سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر گلگت بلتستان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں  سےغریب عوام ،پولیس ،پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے، باقی سیاست کررہے ہیں جب کہ (ن) لیگ ناکام لیگ ہے، اس کا دہشت گردوں کے ساتھ این آراو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹ کاٹنے کے لیے دہشت گردوں کو کھڑا کیا گیا لیکن 2018  میں پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی اور آصف علی زرداری پھرسے ہمارے صدر ہوں گے جب کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی ہمارے ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کےمنشور کا حصہ ہے اور یہ آصف زرداری کا ویژن تھا، آصف زرداری نے گوادرپورٹ چین کے حوالے کرکے سی پیک کی بیناد رکھی لیکن حکمران سی پیک کو متنازع بنا رہے ہیں، گلگت بلتستان والےسوال کرتے ہیں ان کا سی پیک میں کیا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نیشنل ایکشن پلان اب (ن) لیگ ایکشن پلان چکا ہے اور وزارت داخلہ ناکام ہو چکی ہے، وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کا سیاسی فائدہ اٹھایا جب کہ وہ ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ پنجاب کی سیاست میں جمہوریت پر قبضہ کرنے آیا ہوں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ