ہیڈلائنز


صدر ممنون حسین کی آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان جاری رکھنے کی ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا۔ صدر ممنون حسین نے ہدایت کی کہ ملک میں مکمل امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے حصول تک جاری رکھا جائے،جس پرآرمی چیف نے کہا کہ وہ دفاع وطن کےسلسلے میں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اورآپریشن ضرب عضب کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ س کے علاوہ ملاقات میں فوج کےپیشہ ورانہ اموراورسرحدی سلامتی کےمعاملات بھی زیرغور آئے۔ واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر کو پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے جس کے بعد ان کی صدر ممنون حسین سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ