ہیڈلائنز


وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 15 مارچ 2017 سے مردم شماری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے، مردم شماری آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہو گی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوادی ہے جو اس کی حتمی منظوری دے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو 15 مارچ سے 15 مئی 2017 کے درمیان مردم شماری کرانے کا حکم دیا تھا۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ