ہیڈلائنز


پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے; ڈونلڈ ٹرمپ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی، ساتھ ہی دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے ڈالی۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں پاکستان شاندار شہریوں کا شاندار ملک ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دے ڈالی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو شاندار شہریوں کا شاندار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنا پسندوں گا، بولے کہ وزیراعظم نواز شریف اچھی ساکھ کے مالک ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آپ سے بات کرکے لگتا ہے میں ایسے شخص سے بات کررہا ہوں جسے میں بہت عرصے سے جانتا ہوں، مسائل سے متعلق آپ جب چاہیں میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہوگی، آپ جب چاہیں بلاجھجک مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام تک میرے جذبات ضرور پہنچائیں، جتنے بھی پاکستانیوں کو میں جانتا ہوں وہ غیر معمولی اور حیرت انگیز شخصیت کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایک تقریب کے دوران آئی لو پاکستان کا نعرہ بھی لگایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی گئی تھی

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ