ہیڈلائنز


دو ماہ میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :حکومت نے مردم شماری کی تاریخ نہ دی ، سپریم کورٹ نے دے دی ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 15 مارچ 2017 کو مردم شماری شروع کر کے 15 مئی 2017 تک مکمل کی جائے ۔ چیف جسٹس کہتے ہیں وزیر اعظم کو طلب کرنے کے سواء کوئی آپشن نہیں بچا ، حکومت کی مردم شماری کرانے کی نیت ہی نہیں ۔ مردم شماری کی تاریخ نہ ملنے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی ۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعظم کو طلب کرنے کے سواء کوئی آپشن نہیں بچا ، 15 مارچ سے مردم شماری شروع کر کے 15 مئی 2017 تک مکمل کی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جمہوری نظام کا دارومدار مردم شماری پر ہے اور اس کے بغیر الیکشن مذاق ہوگا ۔ 1998 اور آج کی آبادی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، مردم شماری کے بغیر ہوا میں پالیسیاں بن رہی ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کی مردم شماری کرانے کی نیت ہی نہیں لگتی ، وزیراعظم کو ہی آنا پڑے گا ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اٹارنی جنرل بتائیں وزیر اعظم کب پیش ہو سکتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے مردم شماری کے لیے حتمی تاریخ تحریری طور پر طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ 

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 48%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ