ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے نوازشریف کےمؤقف پر سوال اٹھادیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس میں میاں نواز شریف کے موقف پر سوال اٹھا دیا۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ وزیراعظم کے ضمنی جواب اور تقریر میں تضاد ہے۔ پہلے کہا گیا کہ جدہ کیلئے رقم دبئی فیکٹری سے حاصل ہوئی، عدالت میں کہا گیاکہ دبئی والا پیسہ قطر میں لگایا گیا۔

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت ہوئی۔شریف خاندان کے کاروبار پر سوالات اٹھ گئے۔ عدالت کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ مریم نواز 2006 میں ٹرسٹی تھیں تو 2012 میں متعلقہ کپمنیوں نے انہیں مالک کیوں قرار دیا۔ ٹرسٹ ڈیڈ بھی لندن میں رجسٹرڈ نہیں بتائی گئی۔ دبئی سے قطر اور قطر سے لندن رقم کی منتقلی کا کوئی ریکارڈ نہیں فراہم کیا گیا ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کو ثابت کرنا ہو گا کہ 2006 سے پہلے بھی یہ فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت تھے۔ عدالت اخباری تراشوں پر انحصار نہیں کرے گی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شریف خاندان کے مطابق 12ملین درہم کی قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری کی، ضمنی جواب اور تقریرمیں تضاد ہے ۔

جسٹس شیخ عظمت نے ریمارکس میں کہا کہ پہلے جدہ فیکڑی کیلئے رقم دبئی فیکٹری سے حاصل ہونے کا کہا گیا۔ عدالت کو بتایا کہ دبئی والا پیسہ قطر میں لگایا گیا۔ سوال یہ ہے کہ جدہ فیکٹری کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ