ہیڈلائنز


کوہستان ویڈیو اسکینڈل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

Written by | روزنامہ بشارت

 کوہستان میں شادی کی تقریب میں رقص کرنے والی لڑکیوں کے قتل کے حوالے سے سیشن جج کی تیارکردہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان ویڈیو اسکینڈل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن کے سامنے پیش کی گئی لڑکیاں وہ نہیں جو ویڈیو میں دکھائی دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امینہ ظاہر کی گئی لڑکی کے دونوں انگوٹھے جلے ہوئے تھے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کچن میں کام کرنے سے صرف دو انگوٹھے اور وہ بھی ایک ساتھ جل جائیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سرن جان نامی جس شخص نے خود کو لڑکی کا والد ظاہر کیا وہ لڑکی کی عمر بتانے سے قاصر تھے۔ سرن جان کی ظاہری عمر نادرا میں درج کی گئی تاریخ پیدائش سے مطابقت نہیں رکھتی۔

تیسری لڑکی جو بیگم جان بنا کر پیش کی گئی اس کی بھی عمر میں تضاد ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2012 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک شادی کی تقریب میں کچھ لڑکیوں کو رقص کرتے اور تالیاں بجاتے دیکھا جاسکتا تھا۔ ان لڑکیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

چند روز قبل اس واقعہ کی  شروع کر دی گئی تھیں۔ اس حوالے سے عدالتی حکم پر کوہستان کے ڈی پی او، سیشن جج، خاتون پولیس آفیسر اور مقامی ڈی ایس پی پر مشتمل کمیشن نے کوہستان کا دورہ کیا۔ کمیشن نے چلاس کے علاقے گادر میں مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کی اور بیانات بھی قلمبند کیے

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ