ہیڈلائنز


پی آئی اے کا طیارہ کس شرمناک مقصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 نواز حکومت کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا ،ایک طرف تو پاکستانی پاسپورٹ پر کوئی شہری اسرائیل کا سفر نہیں کرسکتا اور دوسری جانب فلسطینیوں کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے کا سرکاری طیارہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق1976 میں ایئر فرانس کا ایک طیارہ اسرائیل سے فرانس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیا گیا تھا جس کا الزام فلسطینی مجاہدین پر لگایا گیا تھا بعد ازاں یہ طیارہ اسرائیلی کمانڈوز نے یوگنڈا کے ائیرپورٹ پر بازیاب کرایا تھا۔ اسرائیل اب اس ہائی جیکنگ کے واقعے پر فلم بنانے جا رہا ہے جس میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے جبکہ پی آئی اے حکام نے طیارے کے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مالٹا پہنچنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو طیارے کی فراہمی کی منظوری پی آئی اے کے غیر ملکی سربراہ نے دی ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے بھی اجازت نہیں لی گئی۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ