ہیڈلائنز


پاناما کیس میں کترینہ کیف کی انٹری

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد باہر آئے تو میڈیا والوں سے سامنا ہوااور انہوں نے فوری طور پر یہ کہہ دیا کہ وہ عدالت کے باہر مقدمے کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے جس پر صحافی نے ایسا طنزیہ سوال داغ دیا کہ نعیم بخاری سمیت تمام افراد مسکرا اٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری جب سپریم کورٹ سے باہر آئے تو اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن نعیم بخاری نے مقدمے کے حوالے سے کسی قسم کی بھی بات کرنے سے صاف انکا کردیا جس پر صحافی نے طنزیہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بتائیں کہ کترینہ کیف کاکیا معاملہ ہے؟ جس پر نعیم بخاری نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یار ملی نہیں ہے بڑے دنوں سے اور جب ملے گی تو پوچھوں گا اس سے” ۔اس کے بعد ایک اور مزید سوال کیا گیا کہ کیا قطری شہزادے کے بعد کترینہ کیف بھی آسکتی ہیں مقدمے میں ؟‘۔صحافی کے سوال پر نعیم بخاری بھی مسکرا اٹھے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” دیکھو بیٹا یہ اس سے پوچھو جو یہ کام کرتاہے”

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ