ہیڈلائنز


نعیم بخاری نے تلخ کلامی کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی

Written by | روزنامہ بشارت

 سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے گزشتہ سماعت پر تلخ کلامی کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے اس کیس پر جلد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں کے خلاف منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزامات اورپاناما لیکس میں سامنے آنے والی معلومات کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کررہا ہے پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کے کیس لڑنے سے انکار کے بعد تحریک انصاف کی نئی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی نعیم بخاری نے گزشتہ سماعت پر ہونے والی تلخ کلامی پرعدالت سے معافی مانگی اور کہا کہ انہیں عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایک بار پھر اہم کیس پر میڈیا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاناما لیکس پر ذمے داری کا مظاہرہ کرے اس موقع پر وکیل طارق اسد نے عدالت عظمیٰ میں موقف اختیار کیا کہ میڈیا کو اس کیس پر تبصرہ کرنے سے روکا جائے پاناما لیکس میں جماعت اسلامی کے وکیل اسد منظور بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ فریقین کو حکم دے کہ وہ کیس کو مختصر کریں تاکہ جلد از جلد اس پر کمیشن تشکیل دیا جاسکے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اس وقت عدالت میں اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Mostly sunny

20°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 41%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ