ہیڈلائنز


جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد: سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی۔ 

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا خواجہ آصف،عبدالقادر بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت خانوں میں تعینات ملٹری اتاشی نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی پیش کی۔ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نےگارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنر میں این ایل آئی، فر نٹیئر فورس اور سندھ رجمنٹ کےجوان شامل تھے۔ بعد ازاں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔

پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت بہت بڑا اعزازتھا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا اعزاز بخشا، ہر فیصلہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی اور قومی مقاصدحاصل کرنے کے لئے اپنی اور فوج کی صلاحیتیں بروئے کار لایا۔ بلوچستان اور کراچی میں امن کا قیام ہو یا سی پیک ہرجگہ کامیابی حاصل کی، پاک فوج نے ضرب عضب میں وہ معیار قائم کئےجن کی مثال عصرحاضرمیں نہیں ملتی

Mostly clear

11°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 73%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ