ہیڈلائنز


خداحافظ پاکستان کےعظیم ثپوت

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ تین سال تک جنگی لحاظ سے دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان اور بہترین فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، مجھے فخر ہے کہ میں پاک آرمی کا چیف رہا ، کور کمانڈرز کے تعاون کے بغیرکامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل نے تین سالہ دور میں کور کمانڈرز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں حاصل کردہ کامیابیاں پوری فوج کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔

کانفرنس میں نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی، آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارک باد دی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی، جنہوں نے جنرل راحیل شریف کی قیادت، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا۔

اس سے قبل آرمی چیف نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، جبکہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ